Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امريکا میں سياہ فام شخص کی ہلاکت، کرس گیل اور ڈیرن سیمی بھی بول پڑے

اپ ڈیٹ 02 جون 2020 05:12pm

امريکا میں سياہ فام شخص کی ہلاکت پر کرس گیل اور ڈیرن سیمی نے افسوس کا اظہارکردیا۔ کہتے ہیں کہ سیاہ فام افراد کی زندگی بھی اہمیت رکھتی ہے۔ نسلی تعصب کیخلاف آئی سی سی اور کرکٹ بورڈز سے آواز بلند کرنے کی اپیل بھی کی۔

سیاہ فام شخص کی ہلاکت پرسیاہ فام کھلاڑی چیخ اٹھے، جارج فلائید کے قتل کی شدید مذمت کی۔

کرس گیل کہتے ہیں کہ سياہ فام افراد بھی اہم ہوتے ہیں، انہيں بے وقوف سمجھنا چھوڑديں۔ یہ بھی کہا کرکٹ میں بھی نسلی پرستی موجود ہے۔

دوسری جانب ڈیرن سیمی نے ٹوئٹ میں افسوس کا اظہار کیا اور لکھا آخر کب تک سیاہ فام افراد تکلیفیں اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے آئی سی سی اور کرکٹ بورڈز سے آواز اٹھانے کی اپیل بھی کی۔

 

اس کے علاوہ گالفر ٹائیگر ووڈ کہتے ہیں قانون نافذ کرنے والوں کا احترام کرتا ہوں لیکن اس معاملے میں وہ حد سے بڑھ گئے جس پر صدمہ ہوا۔

 

دوسری جانب باکسر فلائیڈ مے ویدر بھی میدان میں آئے اور جارج فلائیڈ کی آخری رسومات کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔